بھارت کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک بھارت کشیدگی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، حالیہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے تاہم پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے بھارتی سائبر حملے ناکام بنا دیے۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے میدان میں پاکستانی نوجوان بھارت کا زبردست مقابلہ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا ٹاپ ٹئیر ممالک میں ہوتا ہے، سائبر سیکیورٹی میں پاکستان کا شمار امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سائبر حملے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سفارتکاروں کو امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا چاہیے، پاکستان نے بھارت کی پاکستان مخالف مہم کو گمراہ کن اور جھوٹا بیانیہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کی سرپرستی چھپا نہیں سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کو بھی عالمی برادری سے نہیں چھپا سکتا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو حالیہ اشتعال انگیز اقدامات کا جواز تراشنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان امن، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔ بھارتی بیانیہ ناکام فوجی مہم جوئی کے بعد مایوسی کا عکاس ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کون سی 2 اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ہے؟ بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی سیاسی جماعت کو آئینہ دکھا دیا
مزید :