جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے: ڈاکٹر عرفان اشرف
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد: سینٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹیبلیٹی کےپیٹرن اِنچیف بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے بھارت کی جانب سے کئے جانے والے فالس فلیگ آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے 1971 سے لے کر پہلگام حملے تک متعدد فالس فلیگ کارروائیاں کی ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے، بھارت مسلسل جھوٹے حملے خود کر کے ان کا الزام پاکستان پر ڈال رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے حالانکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈاکٹر عرفان اشرف کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے اپنے تھنک ٹینک کی رپورٹ پیش کرتے ہوئےکیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جھوٹے خطرات اور منصوبہ بند حملوں کے ذریعے دنیا کو دھوکہ دیتا چلا آ رہا ہے، یہ فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غیر ضروری دشمنیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں احتساب نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور عالمی استحکام قائم رہے جبکہ پاکستان ہمیشہ شفاف تحقیقات اور سچائی کی تلاش پر زور دیتا رہا ہے،بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ خفیہ کارروائیاں نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہیں، جھوٹے خطرات اور منصوبہ بند حملوں کے ذریعے بھارت دنیا کو دھوکہ دیتا رہا ہے۔ یہ فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غیر ضروری دشمنیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں احتساب نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور عالمی استحکام قائم رہے۔بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے زور دیا کہ بھارت کو اس کے ان جھوٹے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اس کے فالس فلیگ آپریشنز اور سرحد پار ٹارگٹ کلنگ کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اختتامی کلمات میں ڈاکٹر عرفان اشرف نے تمام شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت کی جھوٹی مہمات پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت اور میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، اور اس صورتحال کا حل سنجیدہ مذاکرات اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر اس صورتحال کا مناسب اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فالس فلیگ ا پریشنز پاکستان کے بھارت کی کو نقصان کہ بھارت رہا ہے
پڑھیں:
کربلا میں اربعین کیلئے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا: راجا ناصر عباس
---فائل فوٹوسینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ کربلا میں اربعین کے لیے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں علامہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں اربعین کے لیے اگر متبادل ذرائع استعمال کیے تو 48 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، عبادت کے مسائل وزارتِ مذہبی امور زیادہ بہتر سمجھتی ہے، یہ داخلہ کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت لوگوں نے پیسے دیے، بسیں کرائیں، مذہبی امور اور داخلہ کی وزارت جواب دے، پاکستان سے کشتیاں یا متبادل راستے کھولے جاسکتے ہیں۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمندری راستے سے بھی جانے پر مشاورت ہوئی ہے، ایران، عراق اور پاکستان کے وزراء داخلہ نے نئے روٹس پر اتفاق کیا ہے، افغانستان کے راستے سے زائرین کے جانے پر سیکیورٹی مسائل ہیں۔