اسلام آباد میں طوفانی بارش، پی آئی اے کی پرواز کا رخ بھی موڑ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کراچی:
وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔
حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔
پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پی آئی اے
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کی شام اور رات سے لے کر جمعہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینل اور دیگر کمزور ڈھانچے متاثر ہو سکتے ہیں۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور حیدرآباد میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
نمایاں بارشیں (ملی میٹر):کشمیر: گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد (ایئرپورٹ 16، سٹی 14)
خیبرپختونخوا: کاکول 16، دیر بالا 14، پشاور ایئرپورٹ 04
پنجاب: مری 14، اسلام آباد ایئرپورٹ 08، چکوال و ڈی جی خان 03
بلوچستان: بارکھان 05
گلگت بلتستان: چلاس و گوپس 02
سندھ: حیدرآباد ایئرپورٹ 01
مزید پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
سب سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):جیکب آباد، تربت، سبی: 47
بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو: 45
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کمزور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی طوفان بارش محمکہ موسمیات موسم