پاک فوج نے 29بھارتی ڈرون مار گرائے، 3 پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی ایک اور کوشش بری طرح ناکام بنادی گئی ۔ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں 29 اسرائیلی ساختہ بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرائے۔ دیگر شہروں راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات کے علاوہ سکھراور رحیم یارخان بھی شامل ہیں جہاں بھارتی ڈرونز گرائے گئے۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور دیگر میں گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے سافٹ کِل(تکنیکی)اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں)سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔لاہور میں بھارت کے چھ ڈرون مار گرائے گئے، راولپنڈی میں تین اور کراچی میں دو بھارتی ڈرون مارگرائے گئے، اٹک میں بھی دو بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال، بہاولپور، میانو، چھور، گوجرانوالا، شاہ کوٹ اور ننکانہ میں بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی گئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ پاک فوج نے لاہور، گوجرانولا، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی سمیت 12 شہروں میں کئی بھارتی ڈرون مار گرائے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرون گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ ایک بھارتی ڈرون پاکستانی فوجی تنصیب سے ٹکرانے میں کامیاب ہوا جس میں پاک فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے اور عسکری سامان کو معمولی نقصان پہنچا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے سکھراوررحیم یارخان میں بھارتی ڈرونز گرا دیے، اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرونز سکھر اور رحیم یارخان کے اوپر پروازکر رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے آئندہ 2روز بند رکھنے کا فیصلہ ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے آئندہ 2روز بند رکھنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو فضا میں نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون مار گرائے ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی ڈرونز پاکستان نے پاک فوج نے کہ بھارت بتایا کہ

پڑھیں:

پاک فوج نے مزید 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، کل تعداد 7 ہوگئی

سٹی 42 : پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے چارمزید بھارتی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی ، جس کے بعد پاک فوج نے پکھلیاں اور سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز کومار گرایا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لےلیا ۔ 

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی، اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے  تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، جس کے بعد اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے۔ 

پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں چار ڈرون گرائے گئے، ایک شخص شدید زخمی
  • لاہور 3، راولپنڈی 2، شیخوپورہ 1، گوجرانوالہ 2، چکوال 1، چولستان 1، اٹک میں بھی ایک جاسوس ڈرون ڈھیر، 2 شہری شہید
  • کراچی سمیت سندھ میں 2 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے گئے
  • کراچی سمیت سندھ میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے گئے
  • بھارت کی ایک بارپھر پاکستانی حدود میں دراندازی،12ڈرون مارگرائے،1شہری شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی
  • پاک فوج نے مزید 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، کل تعداد 7 ہوگئی
  • بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
  • بھارتی بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، دو لاپتہ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر