امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا اور مبصرین نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج اور پاک فضائیہ کی مہارت کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا، امریکی میڈیا میں امریکی مبصرین نے پاک فضائیہ اور فوج کی مہارت کی تعریف بھی کی ہے۔
اس سے قبل معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے پاک فوج کی تعریف میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس قابل فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا، پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔
پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی میڈیا کر دیا نے پاک
پڑھیں:
دنیا کا امیر ترین شخص دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے، بل گیٹس
LONDON:مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی بل گیٹس نے ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے تیزی لا رہے ہیں۔
بل گیٹس نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ تمام جائیداد فلاحی کاموں میں خرچ کرلوں اور 31 دسمبر 2045 تک اپنی فاؤنڈیشن بند کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔
بل گیٹس کی جانب سے فلاحی کاموں میں تیزی لانے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے دنیا بھر میں موذی امراض اور قحط روکنے کے لیے استعمال ہونے بجٹ کے لیے حکومتی امدادی فنڈز کی کٹوتی کے بعد کیا گیا ہے۔
امریکی حکومت کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سربراہی میں کی جا رہی ہے اور یوایس ایڈ پروگرام کے تحت ہونے فلاحوں کاموں میں تقریباً 80 فیصد کمی لائی جائے گی جبکہ ادارے نے دنیا بھر میں 2023 میں 44 ارب ڈالر خرچ کیا۔
بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کرنے کی تصویر اچھی نہیں ہے۔