Islam Times:
2025-11-10@10:04:17 GMT

علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال 

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی ملتان پہنچ گئے، ملتان پہنچنے پر صوبائی سیکرٹریٹ میں نامزد مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما فہیم جعفر ایڈووکیٹ، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر تیمور علی، ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید حسن ظفر نقوی کی علامہ اقتدار نقوی نے شاندار استقبال عالم دین

پڑھیں:

زبان کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے، علامہ جواد نقوی

یوم اقبالؒ کے موقع پر قومی اردو کانفرنس سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں، اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کے لیے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ اردو اور یومِ اقبالؒ کے موقع پر پروفیشنلز آف تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام، جامعۃ العروۃ الوثقى لاہور میں قومی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان “اردو قومی زبان، قومی تشخص، قومی پہچان” تھا۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ ملک کی نامور علمی، ادبی، فکری، لسانی اور صحافتی شخصیات شریک ہوئیں۔ مقررین میں سابق سینئر فیڈرل سیکرٹری و چیئرمین مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن خالد محمود، ماہرِ اقبالیات و پیتھالوجسٹ بریگیڈیئر(ر) ڈاکٹر وحید الزمان طارق، بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ شاعر و مصنف میجر(ر) شہزاد، دانشور و نائب امیر جماعتِ اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، معروف کشمیری شاعر احمد فرہاد اور ستارہ امتیاز، معروف مصنف سابق آڈٹ آفیسر صدر قومی زبان تحریک پاکستان جمیل بھٹی، صدر خواتین ونگ قومی زبان تحریک پاکستان فاطمہ قمر و دیگر شامل تھے۔
 
علامہ سید جواد نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک خصوصی نعمت کے طور پر یہ موقع عطاء کیا کہ وہ اپنی توحیدی، خالص اور الگ پہچان کیساتھ دنیا میں اُبھرے۔ یہ وہ موقع ہے جو دیگر اقوام کو نصیب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پیدائش کے دن سے ہی ایک نظریاتی اور فکری تشخص حاصل تھا، جسے علامہ اقبالؒ نے "خودی" سے تعبیر کیا ہے، تاہم قیامِ پاکستان کے بعد اس کی تعمیر و تکمیل کا عمل ابھی باقی ہے جو دراصل اس کی زبان، فکری اور تہذیبی شناخت سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرمﷺ نے عقدِ اخوت قائم کرتے وقت جن بنیادوں پر امت کو جوڑا، ان میں ایمان، تاریخ، تہذیب اور زبان شامل تھیں۔ زبان ان تمام عناصر کی ترجمان ہے جو کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے۔ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں۔
 
انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کیلئے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید علوم و فنون کو اردو میں منتقل کر کے نوجوان نسل کیلئے علم تک رسائی آسان بنائی جا سکتی ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے عوام سے گھریلو سطح پر تحریکِ نفاذِ اردو شروع کرنے کی تاکید کی تاکہ مقتدر اداروں کو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 251 پر عملدرآمد کیلئے شعوری دباؤ پیدا کیا جا سکے اور قومی زبان اردو کو حقیقی معنوں میں سرکاری و عوامی سطح پر نافذ کیا جائے۔ مقررین نے اردو زبان کی قومی حیثیت، تہذیبی بنیادوں، علمی و فکری کردار اور موجودہ دور میں اس کے فروغ کے تقاضوں پر اظہارِخیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو محض رابطے کی زبان نہیں بلکہ ہماری فکری وحدت، تہذیبی استقامت اور قومی تشخص کی بنیاد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زبان کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے، علامہ جواد نقوی
  • سینئر مزدور رہنما سلیم یوسف سے EPWA کے جنرل سیکرٹری علمدار رضا اور محمد اخلاق، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اسپتال میں عیادت کر رہے ہیں۔سلیم یوسف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
  • جنرل شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نواز گیا
  • معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • لاہور: سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اجتماع عام کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں
  • سکھر، جے ایس او پاکستان کا سولہواں تین روزہ مرکزی کنونشن جاری، علماء اور طلباء شریک 
  • لیہ، سابق کونسلر محمد ریاض ایم ڈبلیو ایم چک 230کے یونٹ صدر، غلام عباس سواگ جنرل سیکرٹری نامزد
  • پڈعیدن: سیکرٹری صحت کا سول اسپتال نوشہروفیروز کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی کی ضلعی صدر سے ملاقات