WE News:
2025-09-26@07:03:49 GMT

پاک بھارت کشیدگی، وہ یادگار تصاویر جو ہمیشہ یاد رہیں گی

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

پاک بھارت کشیدگی، وہ یادگار تصاویر جو ہمیشہ یاد رہیں گی

گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور پھر آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہو گیا۔

اس سارے عرصے میں پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ صارفین کا چند تصاویر کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تصاویر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہیں مطالعہ پاکستان میں شامل کیا جائے گا اور بچوں کو اس بارے میں پڑھایا جائے گا۔

ایک صارف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہے ہمارا مطالعہ پاکستان‘۔

یہ ہے ہمارا مطالعہ پاکستان ???????? pic.

twitter.com/JemVCQ0zBU

— Zil E Huma Dar (@ZilayHumaDar) May 11, 2025

ایک تصویر بارکی کی ہے جہاں ایک شہری نے فوجی جوان کے ساتھ مل کر بھارتی ڈرون کو گرایا، وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح شہری کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اب یہ شہری پورے ملک میں ہیرو ازم کی علامت بنا ہوا ہے۔

جبکہ دوسری تصویر اس موقع کی ہے جب افواجِ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص شروع کیا گیا اور بھارت پر فتح میزائل داغے گئے۔ اس آپریشن کا آغاز پاکستان کی جانب سے ’فتح ون‘ میزائل چلا کر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے فتح ون چلانے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ اس وقت عام شہری بھی بے خوف و خطر لانچگ پیڈ کے قریب بیٹھے تھے۔

نازیہ گورایا نے مطالعہ پاکستان کی کتاب کی ایک تصویر شیئر کی جس پر پاک فوج کے جوان کے ساتھ عام شہری کی تصویر بنی تھی جس نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آؤ بچو اصلی مطالعہ پاکستان پڑھو‘۔

آؤ بچو اصلی مطالعہ پاکستان پڑھو https://t.co/Fq0gu20EQO pic.twitter.com/eatL7vVpfL

— Nazia Goraya???????????? (@naziagoraya) May 12, 2025

کمیل احمد لکھتے ہیں کہ اس فتح کو نصاب میں شامل کرنا چاہئیے اور اس لمحے کو مطالعہ پاکستان کا سرورق بنانا چاہئیے۔ ہماری آنے والی نسل کو معلوم رہے کہ پاکستانی عوام اور افواج نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا تھا۔

اس فتح کو نصاب میں شامل کرنا چاہئیے اور اس لمحے کو مطالعہ پاکستان کا سرورق بنانا چاہئیے۔ ہماری آنے والی نسل کو معلوم رہے کہ پاکستانی عوام اور افواج نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا تھا۔

کمیل احمد معاویہ pic.twitter.com/4wDV76Hnnl

— Komail Ahmad Muaviah (@KomailMuavia313) May 11, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان المرصوص بھارتی ڈرون پاک بھارت کشیدگی پاک فوج مطالعہ پاکستان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص بھارتی ڈرون پاک بھارت کشیدگی پاک فوج مطالعہ پاکستان مطالعہ پاکستان

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سرکاری دورے پر آئے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں افواج کے قائدین نے اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک فوج کی قربانیوں اور علاقائی امن کےلیے کوششوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ناسا نے سورج، زمین اور خلا کا مطالعہ کرنے کے لیے 3مشن لانچ کر دیے
  • عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  • جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات
  • کیا مصر اسرائیل کشیدگی جنگ میں بدل سکتی؟
  • 1988 میں فلسطین کو تسلیم کیا، جدوجہد آزادی میں ہمیشہ ساتھ دیں گے: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
  • بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ
  • جگہیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں!
  • پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر
  • پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام