بھارت میں آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی سازش بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بھارت میں آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔
ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ بھارتی سکھ نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا۔ویڈیو میں بھارتی سکھ نے بتایا کہ آپ کو جو دہشتگرد سکھ نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے۔ میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا۔
بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کیے گئے نقلی سکھ ہیں۔ آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈراما بازی کر رہی ہے۔ بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں۔ آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کیے جائیں۔ ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہا کہ شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی پھیلا۔ مطلب بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔
بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت بھارت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزے کم کردیے،قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کو بریفنگ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزے کم کردیے،قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کو بریفنگ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے... پاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا عالمی گینگ پکڑا گیا پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانا، پانی روکنا امن کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آر ایس ایس کی سکھوں کو کی سازش
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔