اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔نیوز یارک میں سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے،وہ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھارت کے انکار سے یہ بات صاف ہے کہ موجودہ حالات سازگار نہیں۔

صوبائی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا اجلاس ، تمام کارڈز کی تفصیل ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے:غلام صغیر شاہد

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی پر عالمی برادری سے رابطے کر رہے ہیں۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کا فاتح کون ہے، آسان جواب یہ ہے کہ کون عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔ کون سا میڈیا عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ کون سی حکومت نے تنازعے کے دوران اور بعد میں جھوٹ بولا۔ بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا، ہم نے ان کے طیارے گرائے۔ بھارت نے اپنی حکومت سے حقیقت چھپائی۔ سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا ہے۔

سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری عالمی برادری طیارے گرائے بھارت کے کے لیے

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو