مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)
وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26ء میں بعض ریلیف اقدامات کا اعلان کردیا۔
نئے بجٹ کے مطابق مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے، اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اخراجات مالی سال 2025-26ء کے دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
حکومت نے خصوصی ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت الاؤنس ماہانہ 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسمگلنگ کی روک تھام والوں کے خلاف گھیرا تنگ: فنانس بل کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کر لیے اسمگلنگ کی روک تھام والوں کے خلاف گھیرا تنگ: فنانس بل کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کر لیے بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی بجٹ 2025 میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں شور شرابا چینی قونصلیٹ حملہ کیس؛ تفتیشی افسر 3 ماہ میں ایک گواہ بھی پیش نہ کر سکا قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، وزیر خزانہ بجٹ 26-2025 پیش کررہے ہیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الاؤنس کا اعلان سب نیوز
پڑھیں:
علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کے بارے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واضح اعلان نہ صرف ان اداروں بلکہ پوری قوم کے لیے اچھی خبر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ان اداروں کی کارکردگی اور دائرہ اثر بڑھانے کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کیلئے جلد ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج سینیٹر عرفان صدیقی کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے سینیٹر عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علمی و ادبی اداروں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی اور فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے طبقے کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ علمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے یقیناً بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس قومی مشن کیلئے انہیں سینیٹر عرفان صدیقی کی رہنمائی اور معاونت حاصل رہے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی کو یقین دلایا کہ وہ علم و ادب کے فروغ اور معاشرے میں ہم آہنگی اور خیر سگالی کے جذبات پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے اداروں کو اپنی اہمیت اور افادیت تسلیم کرانے کیلئے وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق نئے منصوبوں کا اغاز کرنا ہوگا اور اپنی کارکردگی کو زیادہ بہتر بنانا ہوگا۔ سینٹر عرفان صدیقی نے دونوں رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ تمام اداروں کے سربراہان کے تقرر کے لیے اقدامات کریں تاکہ ان کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ ملاقات میں وزارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری اسد الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔
Post Views: 4