قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابراعظم کے ساتھ معاہدے کرلیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر بابراعظم کی کٹ دیکھائی گئی ہے۔فرنچائز سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اس لیگ کیلئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی این او سی جاری ہوا ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کیلئے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک جبکہ حسن علی کو واروکشائر کائونٹی کیلئے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: او سی جاری
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔