data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی صہیونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کردی ہے، بے لگام اسرائیل امریکی سرپرستی اور اس کی مکمل تائید و اعانت کے ساتھ عالم اسلام پر حملہ آور ہوگیا ہے، عالم اسلام حقیقی خطرات میں گھر گیا ہے، عالم اسلام کی قیادت کو خوابِ غفلت، مجرمانہ بزدلی اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہوگا، عالم اسلام کے اتحاد اور اس کے ایمان، آزادی، عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جارح، بدمست، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ ناگزیر ہوگیا ہے، اب یہ امر بالکل عیاں ہے کہ اسرائیل کا ناجائز وجود عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ بن گیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین حافظ نعیم الرحمن، علامہ سیّد ساجد علی نقوی، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری، پیر سید ہارون گیلانی، علامہ زاہد قاسمی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ سید ضیا اللہ بخاری، ڈاکٹر علی عباس نقوی، مولانا اللہ وسایا، ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈاکٹر ضمیر اختر خان، علامہ شبیر میثمی، پیر سید صفدر گیلانی، قاری یعقوب شیخ، مفتی گلزار نعیمی اور محمد عبداللہ گل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں،اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ پاکستانی عوام اپنے وجود پر حملہ تصور کرتے ہیں،ایرانی فوجی قیادت اور اہم ترین شخصیات کی شہادتیں بڑے غم اور دکھ کا باعث ہیں لیکن شہدا کا خون اسرائیلیت اور صہیونیت کی بربادی کا ذریعہ بنیں گے،صہیونیت بے لگام ہوگئی ہے،ظلم، تباہی، انسان کُشی اور آزاد ممالک کی آزادی پر حملے کے ناقابل معافی جرائم کو روکنا ہوگا،امریکا کی اسرائیل کے لیے ناجائز ہمدردیاں اور ناجائز حمایت اب ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کرکے امریکا دنیا میں تنہا ہورہا ہے اور پوری دنیا میں امریکا کے خلاف نفرتیں بڑھنے کا سبب اسرائیل ہے،عالم اسلام کی قیادت بزدلی اور بے عملی کا شکار رہی تو تباہی سب کا مقدر بنے گی، عالم اسلام کی مشترکہ حکمت عملی ہی اسرائیل کے ناجائز وجود کو ختم کرسکتی ہے۔ پاکستان کی قیادت کے لیے یہ امر بڑا پیغام ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے بھارتی فاشسٹ دہشت گرد نریندر مودی سے ایران پر حملے کے بعد رابطہ کیا اور آشیرباد حاصل کی۔ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف بلاتاخیر او آئی سی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے مسلم ممالک کے سربراہان سے رابطہ کریں۔ سعودی عرب میں اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس ملت اسلامیہ میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کرے گی۔ ملی یکجہتی کونسل کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فیلڈ مارشل، آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو اہم ممالک کی افواج کے سربراہان سے رابطوں کا ٹاسک دیا جائے، عالم اسلام کے لیے سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر مشترکہ حکمت عملی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل عالم اسلام کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا

غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے اسلام آباد بار کونسل کی زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ اس گروپ کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔

اسلام آباد بار کونسل الیکشن کے فائنل نتائج
اعظم نذیر تارڑ/ احسن بھون گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ ظفر کھو کھر بطور انڈیپینڈینٹ امیدوار میدان مار لیا pic.twitter.com/EQxujY1rz9

— Khalid Hussain Taj (@KhalidHusainTaj) November 1, 2025

اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں میں سے 4 انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدواروں نے اپنے نام کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ایچ نائیک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

انڈیپینڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ عبدالرحمان حربا جوہ اور راجا علیم عباسی کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ظفر کھوکھر اور آصف عرفان بھی منتخب قرار پائے ہیں۔

حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد بار کونسل اعظم نذیر تارڑ انتخابات انڈیپینڈنٹ گروپ وزیرقانون

متعلقہ مضامین

  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • فلسطین کے گرد گھومتی عالمی جغرافیائی سیاست
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • مدینہ منورہ کی یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت، کھانوں کے شعبے میں عالمی اعزاز
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان