Jasarat News:
2025-11-02@09:30:32 GMT

بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں ایک ہیلی کاپٹر دوران پرواز جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے اڑا تھا اور اس کی منزل کیدارناتھ گپت کاشی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ اور 6 مسافروں سمیت 7 افراد سوار تھے اور تمام کے تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

دہرا دون سے کیدارناتھ کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر اپنی روانگی کے صرف 10 منٹ بعد ہی خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا اور گھنے جنگل میں گرگیا، ہیلی کاپٹر میں آگ بھٹرک اٹھی جس کے باعث تمام افراد جل کر خاکستر ہوگئے، اور لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے اور ریکسیو کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ویزر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر حادثے اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 ہفتوں کے دوران یہ 5 واں ہیلی کاپٹر کا حادثہ ہے، جس کے باعث مسافروں میں شدید تشویش کی لہر دورڑ گئی ہے۔

علاوہ ازیں

جمعرات 12 جون کو بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والا ائرانڈیا کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 مسافر اور میڈیکل ہاسٹل میں موجود افراد سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کھارادر سٹی مال میں لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کھارادر تھانے کی حدود بمبئی بازار اچھی قبر کے قریب سا ت منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال میں لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی جانب آرہی تھی کہ اچانک بیلٹ ٹوٹنے کے باعث لفٹ زمین سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی تفتیش میں ممکنہ فنی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیموں نے لفٹ میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔تمام زخمی افراد عمارت کے رہائشی ہیں اور ان کو معمولی زخم آئے ہیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تجارتی دکانیں جبکہ اوپری منزلوں پر رہائشی یونٹس قائم ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی فنی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ عمارت کے لفٹ سسٹم اور مرمتی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • بھارت: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • بھارت: کشتی غرقاب ہونے سے 8 افراد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 16 زخمی
  • امریکا نے بیچ سمندر ایک اور مشتبہ کشتی مہلک حملے سے تباہ کردی، 4 افراد ہلاک