ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (شاہ خالد )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے۔اپنے سول میڈیا پلیٹ فارم پر امریکی صدر نے ایران اسرائیل کشیدگی پر نیا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل معاہدہ کریں جیسے میں نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی، تجارت کا استعمال کرتے ہوئے پاک بھارت کے بہترین لیڈروں سے بات کی جس پر پاک بھارت بات چیت میں عقل سے فیصلہ کیا گیا اور دونوں رک گئے، عقل اور ہم آہنگی اور سمجھداری سے بات چیت کی جس سے کامیاب ہوئے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم جلد اسرائیل اور ایران کے درمیان امن قائم کریں گے میں بہت کچھ کرتا ہوں لیکن کسی چیز کاکریڈٹ نہیں ملتا لیکن یہ ٹھیک ہیلوگ سمجھتے ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مشرق وسطی کو پھر سے عظیم بنائیں موجوہ صورتحال پر لوگوں سیفون کالز پر رابطے جاری ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پر رات میں ہونے والے حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح یا شکل میں حملہ کیا جاتا ہے تو ہماری مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کیلیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں نے جانیں قربان کر کے امریکا کو عظیم ملک بنایا، دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہماری فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں نے جنگوں میں اپنا خون بہایا، 250 سال سے امریکا ایک طاقت کے طور پر کھڑا ہے، امریکا نے آج دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسرائیل کو معاہدہ ایران اسرائیل معاہدہ کریں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کریں گے کہا کہ

پڑھیں:

’اپنی مردہ معیشتوں کو لے کر ڈوب جائیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت اور روس کو مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے تازہ بیان میں بھارت اور روس پر سخت تنقید کی ہے، اور دونوں ممالک کی معیشتوں کو مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ساتھ تباہ ہوں، انہیں کوئی پرواہ نہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ وہ اپنی مردہ معیشتوں کو ایک ساتھ لے کر ڈوبیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ بہت کم تجارتی روابط رکھے ہیں کیونکہ بھارت کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، جو امریکی کاروبار کے لیے نقصان دہ ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

انہوں نے روس سے متعلق بھی واضح کیا کہ امریکا اور روس کے درمیان قریباً کوئی تجارتی تعلق نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ صورتحال برقرار رہے۔ انہوں نے روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیف کو ناکام رہنما قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ میدویدیف جو سمجھتے ہیں وہ اب بھی صدر ہیں، انہیں کہہ دو کہ اپنے الفاظ کا خیال رکھیں۔ وہ ایک خطرناک راستے میں داخل ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور روس کے درمیان تجارتی و دفاعی تعاون میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور عالمی سطح پر طاقتوں کے درمیان نئے اتحاد بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت ٹرتھ سوشل روس مردہ معیشتوں

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پر مسلسل دباؤ کیوں بڑھا رہے ہیں؟
  • امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دے دیا
  • پاک-امریکا تجارتی ڈیل، ’تیل پاکستان سے نکلا اور بتا ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ رہے ہیں‘
  • پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کا شکریہ
  • ’اپنی مردہ معیشتوں کو لے کر ڈوب جائیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت اور روس کو مشورہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 350 ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
  • ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان؛ روس سے تجارت پر جرمانہ بھی لگے گا