ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائےگی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج چوکنا ہے، تحریک انصاف نے امریکا میں ہونے والے احتجاج کی مذمت کی ہے، تحریک انصاف کے اس اقدام کو سراہتا ہوں، سپہ سالار نے کسی پارٹی نہیں پاکستان کی جنگ جیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل کشیدگی بڑھے گی تو جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس نیوکلیئر ٹیکنالوجی ہے، نریندر مودی مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے، بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے لیکن خطرات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج چوکنا ہے، تحریک انصاف نے امریکا میں ہونے والے احتجاج کی مذمت کی ہے، تحریک انصاف کے اس اقدام کو سراہتا ہوں، سپہ سالار نے کسی پارٹی نہیں پاکستان کی جنگ جیتی ہے۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ 8 سے 10 گھٹیا مظاہرین سے خود کو دور کرنا اچھی بات ہے، پی ٹی آئی کا تحریک کو موخرکرنا بھی اچھی چیز ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف فیصل واوڈا
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان، اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے، فیصل چودھری
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل بانی تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریکوں سے کچھ نہیں ہوگا، سیاسی ڈائیلاگ کرنا چاہیے، مارشل لا میں بھی مذاکرات کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل بانی تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں لیڈرشپ کا فقدان ہے، پی ٹی آئی نے اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ ان کو سزائیں نہ بھی ہوتیں تو تحریک تب بھی نہیں چلنا تھی، تحریک کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا گیا۔
فیصل چودھری نےکہا کہ 9 مئی قابل مذمت واقعہ ہے، جو لوگ ملوث نہیں تھے ان کو سزائیں دینا زیادتی ہے، پی ٹی آئی نے ہر جگہ لڑائی لی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کمپرومائزڈ ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی اور تمام سیاسی جماعتوں سے بھی لڑائی ہے۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت میں کوئی ایسا شخص نہیں جو لڑائی ختم کرا سکے، کئی بار کہہ چکا ہوں موجودہ قیادت تحریک نہیں چلاسکتی، یہ بات بانی پی ٹی آئی کو بھی بتا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکوں سے کچھ نہیں ہوگا، سیاسی ڈائیلاگ کرنا چاہیے، مارشل لا میں بھی مذاکرات کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔