فیصل قریشی کے ڈرامے میں غلط انگریزی بولنے پر تنقید کے بعد اداکار خاموش نہیں رہ سکے اور انہوں نے وضاحتی ویڈیو بھی  شیئر کردی۔

سینئر اداکارہ نادیہ افگن کی جانب سے اداکار فیصل قریشی کے انگریزی تلفظ پر تنقید کیے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جس کے بعد  فیصل قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اپنے ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان سے براہ راست سوالات کیے اور تنقید کا جواب وضاحت سے دیا۔

ویڈیو میں فیصل قریشی نے شکیل خان سے پوچھا کہ نادیہ افگن کہہ رہی ہیں کہ ان کے ڈرامے میں انگریزی غلط بولی گئی، تو آپ نے ایڈیٹنگ یا شوٹنگ کے دوران کچھ ایسا محسوس کیا؟ جواب میں ہدایتکار شکیل خان نے کہا کہ وہ شوٹ کے ساتھ ساتھ ایڈیٹنگ میں بھی موجود رہے اور اگر کسی جگہ کوئی واضح غلطی ہوتی تو ضرور درست کرتے۔

فیصل قریشی نے خاص طور پر ڈرامے کے کردار ’کبیر‘کی جانب اشارہ کیا، جو بار بار انگریزی لفظ ’’گوچا‘‘(Gotcha) بولتا ہے اور پوچھا کہ یہ تلفظ کیوں چنا گیا؟ جس پر شکیل خان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں “Got you” کو “Gotcha” بولا جاتا ہے اور چونکہ ڈرامے میں کبیر کا کردار ایک ایسے نوجوان کا ہے جو اپنے غیر ملکی دوست سے شدید متاثر ہے، اس لیے اس کی بول چال اور انداز میں انگریزی تلفظ بھی اسی مطابق رکھا گیا ہے۔

شکیل خان نے مزید بتایا کہ ڈرامے کی کہانی میں کبیر کی ایک نہیں بلکہ متعدد شخصیات دکھائی گئی ہیں اور ہر شخصیت کا اپنا انداز، زبان اور لہجہ ہے، کبھی اردو، کبھی پنجابی اور کبھی انگریزی۔ یہ سب تخلیقی تقاضوں کے تحت کیا گیا اور کسی بھی لفظ یا جملے میں تکنیکی یا زبان کی کوئی بڑی غلطی نہیں ہے۔ اگر کوئی نشاندہی کرے تو وہ تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فیصل قریشی شکیل خان

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید

خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جتنا صحت و تعلیم کیلئے بجٹ رکھا اتنا خیبرپختونخوا کا ٹوٹل نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہیں، پنجاب فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویلز،مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں، کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی جیسی مہنگی ترین ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے مریض پنجاب کے اسپتالوں میں علاج کروانے آتے ہیں، پنجاب کے دروازے تمام صوبوں کی عوام کیلئے کھلے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے خیبرپختونخوا کے بیرسٹر سیف کو کہا کہ آپ کی نوکری صرف پنجاب پر تنقید کرنا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی بتانا نہیں ہے،12 سال سے صوبے پر حکومت کے بعد بھی آپ پنجاب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، ایک مرتبہ بھی اپنے وزیراعلی کی کارکردگی نہیں بتائی۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازعوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، پنجاب کا بجٹ صرف کتابوں میں نہیں گرانڈ پر لگا ہوا نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا کا بجٹ صرف شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیکا قانون پر صحافی تنظیموں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات پیکا قانون پر صحافی تنظیموں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف ججز ٹرانسفر کیس، درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، جسٹس مظہر تفتان بارڈر سے 1200پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف
  • ’میرے پاس تم ہو‘ کا رومی جوان ہوگیا
  • غزہ کی صورتحال انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے ،عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے. پاکستان
  • بھارتی پارلیمنٹ کا بجٹ صرف 5 ارب روپے، پاکستانی پارلیمنٹ کا بجٹ 16 ارب روپے رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی تنقید
  • خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید
  • یہ تحفہ نہیں آپ کا کام ہے، ریپر طلحہ انجم کی حکومتِ سندھ پر تنقید
  • بی جے پی بنگالی بولنے والے ہندوستانیوں کو بنگلہ دیشی قرار دے رہی ہے، ممتا بنرجی
  • امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کو پھر تھپکی، ایران پر سخت تنقید