رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز

رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپریشن سندور میں رافیل کی شہرت کے دعوؤں کے بعد بدترین تباہی نے بھارتی فضائیہ کا پول کھول دیا۔ پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی معاہدے کی کوشش غیر منطقی اقدام ہے۔

بھارت کی مزید رافیل طیاروں کی تیاری کے لیے فرانس سے معاہدہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے بعد بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پورا کرنے کے لیے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کر دیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے حکومتی سطح پر فرانس کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی دفاعی منصوبے MRFA کے تحت رافیل لڑاکا طیارے غیر ملکی تعاون سے بھارت میں تیار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ دو ماہ میں دفاعی حصولیاتی کونسل سے ابتدائی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسکواڈرن کی تعداد 29 تک کم ہونے کے پیش نظر، بھارتی فضائیہ اس معاملے میں فوری کارروائی کر رہی ہے۔

پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کے باوجود بھارتی فضائیہ مہنگے طیاروں پر سرمایہ لگا رہی ہے۔ آپریشن سندور میں پاک فضائیہ کے جے-10C نے رافیل اور SU -30 ایم کے آئی کے خلاف برتری ثابت کی۔

ہندوستانی فضائیہ کا MRFA منصوبے کے تحت مزید رافیل طیارے خریدنا محض مہنگی خود فریبی ہے۔

آپریشن سندور نے بھارتی فضائیہ کے کرپٹ، سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں ہونے کے ساتھ پیشہ ورانہ کمزوری کو ثابت کر دیا۔ فضائی لڑائیاں محض جدید ہتھیاروں سے نہیں بلکہ پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت سے جیتی جاتی ہیں۔

بھارتی افواج کی قیادت سیاسی سفارشات، ہندو توا کے نعروں اور رشوت کے کھیل میں الجھی ہوئی ہے۔ مودی کا آر ایس ایس بیانیے پر مشتمل جنگی جنون حقیقت میں ہر بار بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب ںے تباہی مچا دی، 16 افراد جاں بحق، 7 لاپتا موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب چین کے شنزو  20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام د ے گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معاہدے کی کوشش بھارتی فضائیہ مودی سرکار کی رہی ہے

پڑھیں:

امریکا: خاتون کو 3 سالہ مسلم بچی کے قتل کی کوشش پر 5 سال قید کی سزا

امریکا میں ایک خاتون پر 3 سالہ مسلم بچی کو ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا، خاتون کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون پر 3 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچی کو نسلی بنیادوں پر قتل کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہوگیا جس پر جج اینڈی پورٹر نے 43 سالہ الزبیتھ وولف کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔

یہ واقعہ مئی 2024ء میں پیش آیا تھا جس میں بچی زخمی ہوگئی تھی۔

عدالتی کارروائی کی دوران ملزمہ نے بچی کو قتل اور زخمی کرنے کی کوشش کا جرم قبول بھی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا ہے، ترجمان پاک فوج
  • نریندر مودی نے غزہ میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کی
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
  • آر ایس ایس کے نظریے پر چلنےوالی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ
  • اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
  • امریکا: خاتون کو 3 سالہ مسلم بچی کے قتل کی کوشش پر 5 سال قید کی سزا
  • سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشسٹ مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب