میجر جنرل نور ولی ایڈیشل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وفاقی حکومت نے میجر جنرل نور ولی خان کو 3 سال کے لیے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا۔
میجر جنرل نور ولی خان(ہلال امتیاز ملٹری) تین سال کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کردئیے گئے pic.twitter.com/Yt39s4ihqq
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) August 25, 2025
نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ سول آرمڈ فورسز کے معاملات دیکھیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
میجر جنرل نور ولی خان اس سے قبل وزارت دفاع میں خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر وزارت داخلہ بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس عہدے پر اس سے پہلے سہیل تاجک تعینات تھے، جنہیں ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن میجر جنرل نور ولی وفاقی حکومت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن میجر جنرل نور ولی وفاقی حکومت وی نیوز میجر جنرل نور ولی وزارت داخلہ
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،حنیف گوہر ، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، بشیرجان محمد اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">