ہسپانوی سینیٹر اَزپیتارٹے پیریز کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسپین کی سینیٹ کے رکن، وِسینتے اَزپیتارٹے پیریز نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور اسپین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے اور سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے سینیٹر پیریز کی پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر سینیٹر پیریز نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین اسحاق ڈار وزیر خارجہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپین اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم و وزیر اسحاق ڈار
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔