جتنا پانی آیا اسے روکنا بس میں نہیں، بھارت کی بدنیتی ہو سکتی ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ بھارت کی بدنیتی ضرور ہو سکتی ہے لیکن جتنا پانی آیا ہے اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو تین دہائیوں سے انسان قدرتی نظام میں مداخلت کر رہا ہے جس کی ہم قیمت ادا کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں میں تعمیرات ہوں گی تو پانی بھپرے گا، کسی بھی ملک میں آبی گزرگاہوں پر تعمیرات ہوں تو حکومت کی ناکامی ہوتی ہے، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی آبی گزرگاہوں میں تعمیرات پر آواز اٹھ رہی ہے، نقشے بن چکے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ تجاوزات ختم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی نظام میں مداخلت کا نتیجہ کوئی ایک ملک نہیں سارے ممالک کو برداشت کرنا ہو گا، سب کو سوچنا چاہیے کہ کب ایسا ہو گا کہ عوام کی دولت پوری ان پر خرچ ہو گی، وزیرِ اعظم اور پنجاب حکومت کا اولین ایجنڈا سرکاری پیسہ 100 فیصد ملکی ترقی پر خرچ کرنا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وہ شخص کہتا تھا کہ راوی نالہ بن جائے گا آج راوی پانی پانی ہو گیا، رہائشی کالونیوں کے لیے بڑی زمین پڑی ہے، آبی گزرگاہوں میں ہاؤسنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پانی ابھی آ رہا ہے، قادر آباد اور خانکی میں انہتائی اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت کہتی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ذاتی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں دیکھتے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ ہوئی مگر بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں آیا، ان کے تمام ارکانِ اسمبلی اپنی قیادت سے شاکی ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی صرف اپنے اقتدار کے گیم میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جلا وطنی یا قید میں اپنی پارٹی کو بات چیت سے کبھی منع نہیں کیا، پی ٹی آئی کی سیاست ذاتی مقاصد کے تابع ہو چکی ہے، دنیا میں فراڈی اس لیے زندہ ہیں کہ ان کو وہ لوگ دستیاب ہیں جو ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا بی گزرگاہوں خواجہ ا صف پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیان دیا تھا؟ شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سیاسی بیان نہیں تھا بلکہ اس نے ہتک عزت کی۔
وکیل نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہتک آمیز الفاظ نہیں لکھے۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں ہے۔
جس کے بعد عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔