نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل)، نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)، میجر لیگ بیس بال (ایم ایل بی) اور دیگر کھیلوں کی لیگز کی غیر قانونی لائیو اسٹریم چلانے والا پائیریسی نیٹورک بند کر دیا گیا۔

موشن پکچر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں کام کرنے والے اینٹی پائیریسی اتحاد ایلائنس فار کریئٹیویٹی اینڈ انٹرٹینمنٹ (اے سی ای) نے مصری حکام کے اشتراک سے اسٹریم ایسٹ اور اس سے متعلقہ 80 انٹرنیٹ ڈومین کے ناموں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

اے سی ای کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں اسٹریم ایسٹ کے 1.

6 ارب زائد صارفین ہو چکے تھے، جس نے اس کو دنیا کا سب سے بڑا غیر قانونی لائیو اسپورٹس اسٹریمنگ آپریشن بنا دیا تھا۔

کولیشن کا کہنا تھا کہ ایسٹریم ایسٹ کی ویب سائٹس پر ہر ماہ اوسطاً 13 کروڑ 60 لاکھ افراد وزٹ کرتے تھے۔

اے سی ای کے مطابق اسٹریم ایسٹ کی سابقہ تمام سائٹس ادارے کی ’واچ لیگلی‘ پیج پر ری ڈائریکٹ کر دی جائیں گی۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا

کہتے ہیں کہ کسی کی زندگی کا بھروسہ نہیں، کب آخر سانس آجائے کسی کو معلوم نہیں۔ ایسا ہی بھارت میں اس وقت ہوا جب شنکر نامی ایک شخص نے اپنے باس سے چھٹی کی درخواست کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی میں بطور مینیجر کام کرنے والے کے وی آیئر نے بتایا کہ اس کے ساتھ کام کرنے والا 40 سالہ شنکر ایک صحت مند شخص تھا جس کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے وی آئیر نامی شخص نے 13 ستمبر کو پوسٹ شیئر کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا۔

DEVASTATING INCIDENT WHICH HAPPENED TODAY MORNING :-

One of my colleague, Shankar texted me today morning at 8.37 am with a message
"Sir, due to heavy backpain I am unable to come today. So please grant me leave." Such type of leave requests, being usual, I replied "Ok take…

— KV Iyyer – BHARAT ???????????????? (@BanCheneProduct) September 13, 2025


انہوں نے لکھا کہ آج صبح 8 بجکر 37 منٹ پر معمول کے مطابق کام پر جانے والا تھا کہ شنکر کا پیغام موصول ہوا کہ میں آج بیمار ہوں اس لیے کام پر نہیں آسکتا۔

کے وی آیئر کے مطابق شنکر کی چھٹی کی درخواست پر میں نے اسے چھٹی دے کر آرام کا مشورہ دیا اور تقریباً 11 بجے کے قریب مجھے شنکر کے نمبر سے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ اس کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے یقین نہیں آیا تو میں نے اپنے ایک اور ساتھی سے اس کی تصدیق کی تو مجھے پتہ چلا کہ صبح چھٹی کا میسج کرنے کے ٹھیک 10 منٹ یعنی 8 بجکر 47 منٹ پر شنکر کو دل کا دورہ پڑا، جس کے سبب اس کا انتقال ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا، عطا تارڑ
  • بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا: عطا تارڑ
  • سندھ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم، پاکستان ویکسین فراہم کرنیوالا 149واں ملک بن گیا
  • اسپین کا اسرائیل اور روس کی عالمی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ