نیویارک کی میئر شپ: ٹرمپ کو ظہران ممدانی کی جیت کیوں یقینی نظر آنے لگی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں 3 میں سے 2 بڑے امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو ڈیموکریٹ ظہرن ممدا نی اگلے میئر بن سکتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون سے امیدواروں کو دستبردار دیکھنا چاہتے ہیں۔
جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کسی امیدوار کو دستبردار ہونے کا کہا ہے، تو ٹرمپ نے کہا: ’نہیں‘ کہا، مگر ساتھ ہی خواہش ظاہر کی کہ ایسا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کو ابتدائی جیت کے بعد اسلاموفوبیا کا سامنا
انہوں نے کہا:
’مجھے نہیں لگتا آپ ون ٹو ون دوڑ کے بغیر جیت سکتے ہیں۔ اور کسی طرح اسے (ممدانی کو) تھوڑی سی برتری مل گئی ہے۔ مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا:
’ میں چاہوں گا کہ 2 امیدوار پیچھے ہٹ جائیں تاکہ یہ ایک بمقابلہ ایک کا مقابلہ ہو، اور میرا خیال ہے کہ پھر یہ ریس جیتی جا سکتی ہے۔‘
ظہرن ممدانی کی زبردست33 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہرن ممدانی جون میں ڈیموکریٹک پرائمری میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو واضح شکست دے کر اس مقابلے میں سب سے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ تاہم میدان میں اب بھی کومو آزاد حیثیت سے موجود ہیں، جبکہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا بھی انتخابی میدان میں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں نے حالیہ ہفتوں میں ایرک ایڈمز کے قریب حلقوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ کیا وہ دوبارہ انتخابی مہم چھوڑ کر کوئی وفاقی عہدہ قبول کرنے پر راضی ہوں گے۔ ایڈمز نے فلوریڈا کے دورے پر ٹرمپ کے قریبی نمائندے اور سابق رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی، لیکن انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ مقابلے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے نیویارک میئر کے لیے پہلے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟
ایڈمز نے کہا:
’لوگ شور مچاتے ہیں یا دباؤ ڈالتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہار مان لیں۔ میں ایسا نہیں کرتا۔‘
کومو اور سلیوا کے بیاناتکومو نے ایڈمز پر زور دیا کہ وہ ریس سے نکل جائیں:
’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ممدانی خطرہ ہیں تو پھر ایک وقت ایسا آنا چاہیے کہ آپ مضبوط ترین امیدوار کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔‘
دوسری جانب ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا نے کہا کہ وہ کسی صورت مقابلے سے نہیں نکلیں گے:
’یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ اگر ایڈمز دستبردار ہوئے تو ان کے ووٹر کومو کے پاس چلے جائیں گے۔ ایسا بالکل نہیں ہوگا۔‘
انہوں نے مزید کہا:’میں یہ 9,852ویں بار کہہ رہا ہوں کہ میں دستبردار نہیں ہو رہا۔ میں 4 نومبر تک اس دوڑ میں رہوں گا۔‘
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دائیں بازو کی قوتیں ظہران ممدانی کی کامیابی پر برہم کیوں ؟
ایرک ایڈمز کی مہم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب گزشتہ سال ان پر بدعنوانی کے الزامات لگے۔ بعد ازاں ان کے ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعلقات نے نیویارک جیسے لبرل شہر کے ڈیموکریٹس کو مزید ناراض کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ ظہران ممدانی۔ نیویارک کی میئرشپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کی میئرشپ انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
ملازمین کا تحفظ اور وقار بہر صورت یقینی بنائیں گے ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-10
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریلوے ملازم کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان ریلوے اپنے ملازمین کے تحفظ اور وقار کو بہر صورت یقینی بنائے گا کیونکہ ریلوے ملازمین کا احترام ادارے کی عزت اور وقار کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت ریلوے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ٹرینوں کی بروقت روانگی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور ریلوے ٹریکس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سسٹم اپ گریڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چند روز قبل گجرات ریلوے پھاٹک پر گیٹ مین محمد افضل پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کی بروقت کارروائی پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے پولیس نے ملزم شمس عباس کو گرفتار کر کے تھانہ ریلوے پولیس وزیرآباد میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔