ڈھاکا: برطانوی ہائی کمشنر کی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
برطانوی ہائی کمشنر برائے بنگلادیش سارہ کُک نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے بشنڈھرا میں قائم دفتر میں امیر جماعت ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر عائد پابندی ختم، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر شفیق الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ہائی کمیشن کی سیکنڈ سیکریٹری کیٹ وارڈ بھی موجود تھیں۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں بنگلادیش کی سیاسی صورتحال، جمہوریت، آئندہ عام انتخابات، انسانی حقوق، اقلیتوں کی حالت اور روہنگیا بحران سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر بنگلہ دیش اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے
ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما بھی شریک تھے جن میں نائب امیر اور سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر، معاون سیکریٹری جنرل و سربراہ شعبہ نشر و اشاعت ایڈووکیٹ احسان الحق محبوب زبیر اور خارجہ امور کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر محمودالحسن شامل تھے۔
جماعتِ اسلامی کے مرکزی شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانوی ہائی کمشنر بشنڈھرا بنگلہ دیش جماعت اسلامی سارہ کُک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر بشنڈھرا بنگلہ دیش جماعت اسلامی برطانوی ہائی کمشنر جماعت اسلامی بنگلہ دیش
پڑھیں:
شکار پور: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-37