بچے کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر والدین نے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
چین کے صوبہ شنگھائی میں ایک انوکھا مقدمہ سامنے آیا جہاں ایک جوڑے نے بچے کے خاندانی نام (surname) پر اتفاق نہ ہونے کے باعث عدالت میں طلاق کا کیس دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شوہر کا مطالبہ تھا کہ بچے کو اُس کے خاندان کا نام دیا جائے جیسا کہ چین میں صدیوں سے روایت رہی ہے۔ بیوی چاہتی تھی کہ بچے کو اُس کے خاندان کا نام دیا جائے تاکہ عورت کے خاندان کی شناخت بھی آگے بڑھے۔
دونوں فریق اپنے مؤقف پر سختی سے ڈٹے رہے اور صلح نہ ہو سکی جس کے بعد طلاق کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ شنگھائی کی عدالت نے ماں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کی کفالت ماں کو دے دی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بچے کے بہتر مفاد اور پرورش کو مدِنظر رکھنا والدین کی انا سے زیادہ اہم ہے۔
اگرچہ چین میں روایتی طور پر بچوں کا خاندانی نام ہمیشہ والد کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ جوڑے بچوں کو ماں کا خاندانی نام دینے لگے ہیں، خاص طور پر دوسری یا تیسری اولاد کے ساتھ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی چین میں خاندانی نظام اور صنفی برابری کی بڑھتی ہوئی سوچ کی عکاس ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔