کھیل جاری رہنا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت کرکٹ میچ رکوانے کی درخواست مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بھارت کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 14 ستمبر کو شیڈول انڈیا پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کی پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) فوری طور پر سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے دوران واضح کیا کہ میچ جاری رہنا چاہیے‘۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پہلگام دہشتگرد حملے کے فوراً بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ’قومی مفاد کے خلاف‘ ہے اور اس سے فوجی و عام شہریوں کی قربانیوں پر حرف آئے گا۔
وکیل نے کیس جمعہ کو سننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میچ اتوار کو ہے، براہ کرم اس کی کل سماعت کریں۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری نے درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میچ جاری رہنا چاہیے۔ مزید دباؤ کے باوجود عدالت نے مداخلت سے انکار کردیا۔
یہ PIL آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر کی گئی تھی جس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کو وزارت کھیل کے ماتحت لایا جائے اور نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ کرکٹ فیصلوں میں جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔
یاد رہے کہ انڈیا اور پاکستان نے 2012-13 کے بعد سے کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں صرف ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ کپ یا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹس میں کسی تیسرے مقام پر آمنے سامنے آتی ہیں۔
باوجود اس درخواست کے، ایشیا کپ کا یہ ہائی پروفائل مقابلہ شیڈول کے مطابق 14 ستمبر بروز اتوار کو ہوگا اور توقع ہے کہ گزشتہ سال انڈیا کی ایشیا کپ جیت کے بعد یہ پہلی ٹکر ہونے کے باعث ریکارڈ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا ہے۔