معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں اور اس نے آپریشن سندور ٹو کا اشارہ دے دیا۔آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ دا پر لگا دیا۔
بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ ؛ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ؛ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگو اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگو آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے اٹلی؛ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی سفری پابندی ختم؛ طالبان وزیر خارجہ آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر جائیں گے حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معرکہ حق
پڑھیں:
بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟
بھارتی سینما کی تاریخ ساز فلم شعلے ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔ دھرمیندر اور امیتابھ بچن کی لازوال اداکاری سے مزین اس کلاسک فلم کو 4K ریماسٹرڈ ورژن میں اُس کے اصل اختتام کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا، جو ناظرین نے گزشتہ پچاس برسوں میں کبھی نہیں دیکھا۔
فلم کی یہ خصوصی ریلیز اٹلی کے شہر بولونیا میں ہونے والے معروف سینما ریتروویٹو فیسٹیول میں عالمی پریمیئر کے بعد بھارت میں اس کی ’ہوم کمنگ‘ سمجھی جا رہی ہے۔ سپی فلمز کے مطابق ’شعلے دی فائنل کٹ‘ کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں 12 دسمبر 2025 کو پیش کیا جائے گا، جو فلم کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگار تقریب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
ریلیز کی تاریخ دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ کے صرف چار دن بعد مقرر کی گئی ہے، جس نے مداحوں کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دھرمیندر حال ہی میں سانس کی تکلیف کے باعث زیرِ علاج رہے ہیں، اور شائقین اس موقع کو اُن کی طویل فنی خدمات کو خراجِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔
سپی فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے، جس میں ریماسٹرڈ ورژن کی ریلیز کا اعلان شامل ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق شائقین اس تاریخی فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘ کی گولڈن جوبلی: فلم کے وہ چھوٹے کردار جو امر ہو گئے؟
1975 میں ریلیز ہونے والی شعلے کے سینما ورژن میں دکھایا گیا تھا کہ سابق پولیس افسر ٹھاکر بلدیوسنگھ (سنجیو کمار) ڈاکو گبر سنگھ (امجد خان) کو زخمی کرنے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ تاہم فلم کے اصل ورژن میں ٹھاکر، گبر کو ایک بلندی سے نیچے دھکیل دیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ایک بڑے کیل پر گر کر ہلاک ہو جاتا ہے۔
فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) کے پاس بھیجے جانے پر اس انجام کو انتہائی تشدد آمیز قرار دیتے ہوئے تبدیلی کی تجویز دی گئی۔ فلم ساز اگرچہ اس فیصلے سے متفق نہیں تھے، تاہم بالآخر سینسر بورڈ کے اعتراض پر اختتام دوبارہ فلمایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن شعلے ؎بالی ووڈ فلم شعلے فلم شعلے ری ریلیز