لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ لانے والوں کو بھی سزا دینی چاہیے، میاں نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ان کے پاس جا کر بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، جیل نہیں گئے اور دوبارہ مینڈیٹ دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس ملک میں وہ جمہوریت نہیں ہے جو دیگر ملکوں میں ہے، لگتا یوں ہے کہ میاں صاحب کو آزادی مل گئی ہے اور ان کو پہلی مرتبہ ماسک کے بغیر دیکھا ہے۔ عمران خان سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کہتے کہتے بڑی دیر کردی ہے، ہمارے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے، آپ نے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ ہم سے چھینی، یہ عمر ایوب خان کی سیٹ ہم جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، تین کروڑ لوگوں کی ہم نمائندگی کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، آپ نے ہم سے ایک سیٹ نہیں لی بلکہ ہم سب کی سیٹیں لی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میاں نواز شریف بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی پی ٹی آئی نے کہا کہ لگتا ہے
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :