Islam Times:
2026-07-24@05:12:52 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد، وزیر داخلہ سندھ کا ردِعمل آگیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد، وزیر داخلہ سندھ کا ردِعمل آگیا

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس سے بات کی ہے، عدالت میں جو ہوا ہے وہ وکیل کا کام نہیں ہے، وہاں کورٹ پولیس موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جو ہوا ہے وہ وکیل کا کام نہیں ہے، وہاں کورٹ پولیس موجود تھی۔ ضیا لنجار نے مزید کہا کہ کورٹ پولیس ملزمان کو پیش کرنے اور لے جانے کے لیے ہوتی ہے، یوٹیوبر پر حملے پر افسوس ہوا ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح عدالت آمد پر وکلاء نے یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا