Jasarat News:
2026-07-24@08:47:18 GMT

سندھ سولر انرجی منصوبے میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:سندھ سولر انرجی منصوبے میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف کرتے ہوئے من پسند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس کے دوران سندھ میں جاری سولر انرجی منصوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔

بتایا گیا کہ 27 ارب روپے کے سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئیں جن کے شواہد بھی موجود ہیں، منصوبے کی دو مرتبہ انکوائری مکمل ہوئی اور ہر سطح پر سنگین بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ این جی اوز کے ذریعے شروع کیا گیا جس کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو سولر پینلز فراہم کرنا تھا تاکہ وہ بجلی کے مسائل سے نجات حاصل کرسکیں لیکن منصوبے میں غریب عوام کے لیے مختص وسائل کا غلط استعمال کیا گیا۔

 اس معاملے کی تحقیقات نیب، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے بھی کر رہے ہیں، اس پر کمیٹی کے ارکان نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غریب لوگوں کا پیسہ ہڑپ کرنا بڑا ظلم اور سنگین جرم ہے۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اجلاس میں بتایا کہ این جی اوز کا انتخاب بغیر کسی باقاعدہ ٹینڈر کے کیا گیا اور یہ عمل مخصوص افراد میں بندر بانٹ کے مترادف تھا۔

 جو سولر پینل مارکیٹ میں تقریباً 21 ہزار روپے میں دستیاب تھا وہ اسی منصوبے کے تحت 60 ہزار روپے میں خریدا گیا، اپنی مرضی کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پورا منصوبہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ترتیب دیا گیا۔

 اس منصوبہ بندی کے پیچھے وہی شخص ہے جو ایک وقت میں وزیراعلیٰ بننے کا خواہاں بھی تھا، تاہم ایک مثبت بات ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خود اس معاملے کا نوٹس لیا ہے، اب اس منصوبے کے پیچھے موجود اصل سیاسی کرداروں کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سولر انرجی

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن