زرمبادلہ میں اضافہ ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
زرمبادلہ میں اضافہ ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن صرف اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کا نہیں غوروفکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدارسنبھالا توہمیں شدید چیلنجزکی شکارمعیشت ورثے میں ملی،معاشی طور پر ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے،معاشی اصلاحات آسان کام نہیں تھا، چیلنجز کے باجود ہم نے معیشت کو درست سمت میں ڈالا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال میں پاکستان نے بہترین معاشی ترقی کی، 1997 میں ہم نے معاشی پابندیوں اور عالمی تنہائی کا سامنا کیا،افراط زر تقریبا 30 فیصد تک پہنچ چکا تھا،زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے، افراط زر 29.
شہباز شریف نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، کرنٹ اکانٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر سے تبدیل ہو کر 1.9 ارب ڈالر کے سرپلس میں بدل چکا ہے، ٹیکس ٹوجی ڈی پی تناسب تقریبا 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد سے زائد ہوگیا، دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں،2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا، پرائیویٹائزیشن جیسے سخت اور ناگزیر فیصلے کیے، پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سے مکمل کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں،عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی بہتری اور اصلاحات کو سراہا،حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں،اصلاحات کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے،ایف بی آر کو پہلی بار کاغذوں سے نکال کر ڈیجیٹائز کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2025میں ٹیکس وصولیوں میں26فیصد اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے اورفرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سے مکمل کی گئی، چیلنجز کے باوجود ہم نے ملک کودوبارہ درست سمت میں ڈال دیا ہے، ٹیم ورک کے بغیریہ کام ممکن نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدارسنبھالا تودرپیش چیلنجز کا بخوبی علم تھا، مالی نظم وضبط بحال اورسرکاری مالیاتی نظام کومضبوط بنایا، حکومتی نظام کووسیع پیمانے پر ڈیجیٹل نظام پرمنتقل کیا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے معاشی بہتری اوراصلاحات کوسراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررکن پاکستان انویسٹرز فورم عاصم جٹ 124ملین کا پروجیکٹ حاصل کر نے میں کامیاب چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ازبک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل اسلام آباد میں نئے سال کی آمد پر فائر ورکس کہاں کہاں ہو گا، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ،2025میں ایک لاکھ 73ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنما برہم، عطا تارڑاور مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل اسحاق ڈار سے شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے دس لاکھ
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی