ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں، قومی ایئرلائن کی نجکاری انتہائی اہم سنگِ میل ہے، عزم کیا تھا خسارے کے شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نج کاری کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خسارے میں جانے والے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے وژن کا اہم حصہ ہے، ہم ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سےحالیہ ملاقاتوں کو مفید قرار دیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے گفتگو میں معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔