ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری، دونوں ممالک نے سرمایہ کے لیے نیا میکانزم کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ نئے میکنزم کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری ممکن بنائی جا سکے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

پاکستان میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان آذربائیجان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دوطرفہ تعلقات پاکستان میں سرمایہ کاری شکل دینے پر پر اتفاق کیا گیا

پڑھیں:

عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے

بشکیک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اجلاس کی میزبان ریاست کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سالانہ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی، اقتصادی تعاون، انسداد دہشت گردی، علاقائی روابط اور باہمی شراکت داری سمیت مختلف اہم موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

عباس عراقچی نے اجلاس کے موقع پر ایک گروپ تصویر بھی جاری کی، جس میں وہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اپنے اپنے قومی پرچموں کے سامنے موجود ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم کثیرالجہتی علاقائی تنظیم ہے، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔

اگرچہ تنظیم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر بھی توجہ دیتی ہے، تاہم یہ کسی فوجی یا دفاعی اتحاد کی حیثیت نہیں رکھتی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی برقرار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان