data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260103-01-8
غزہ /تل ابیب /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، 69 ہزار افراد اسرائیل چھوڑ گئے۔ غزہ جنگ، سیاسی بے چینی اور سیکورٹی خدشات بڑی وجوہات ہیں، مسلسل دوسرے سال منفی ہجرت ریکارڈ،24 ہزار 6سو نئے مہاجرین آئے، آبادی میں تاریخی سست رفتاری رہی، صرف1.
1بڑھی، 10.18ملین تک پہنچی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق 2025ء میں اسرائیل سے 69 ہزار سے زاید افراد ملک چھوڑ گئے، جس کے باعث مسلسل دوسرے سال بھی منفی ہجرت ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی مجموعی آبادی بڑھ کر 1 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار ہو گئی، تاہم شرحِ اضافہ صرف 1.1 فیصد رہی جو غیر معمولی طور پر کم ہے۔علاوہ ازیں پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں بگڑتی ہوئی
انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کردیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران شدید موسمی حالات، مسلسل بارش اور طوفان کے باعث مزید سنگین ہو چکا ہے جبکہ ناکافی انسانی امداد، بنیادی ضروریات کی شدید قلت اور بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے درکار سامان کی سست رفتار ترسیل نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور بین الاقوامی این جی اوز کو غزہ اور مغربی کنارے میں بلا رکاوٹ، مسلسل اور محفوظ انداز میں کام کرنے کی اجازت دے کیونکہ انسانی امدادی عمل میں ان کا کردار ناگزیر ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان
اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز اور آکسفیم جیسے بڑے اداروں سمیت 37 امدادی اداروں پر پابندی لگا دی۔ اسرائیلی حکام نے امدادی اداروں پر ان کے فلسطینی عملے سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگادیا اور کہا کہ جو تنظیمیں سیکورٹی اور شفافیت کے معیار پر پورا نہیں اتریں گی، ان کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت کے اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے علاقے میں انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خانیونس میں جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد دیگر شہری زخمی ہو گئے۔ وسطی غزہ کی پٹی کے النصیرات کیمپ میں بے گھر افراد کے خیمے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ننھی بچی ملک رامی غنیم شدید سردی کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔