Islam Times:
2026-07-24@10:48:47 GMT

موضوع: انقلاب اسلامی کے خلاف نئے فتنہ کی تیاری۔۔۔ ٹرمپ یاھو گٹھ جوڑ

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: انقلاب اسلامی کے خلاف نئے فتنہ کی تیاری۔۔۔ ٹرمپ یاھو گٹھ جوڑ
مہمان تجزیہ نگار: علامہ ڈاکٹر سید میثم ہمدانی
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات و سوالات:
غزہ لبنان اور یوکرائن میں شکست کے بعد کیا ایک دفعہ پھر نیتن یاھو اور ٹرمپ خطہ میں نئی جنگ شروع کرنے جا رہے ہیں؟
ایران کے اندر حالیہ مظاہروں کی حقیقت کیا ہے؟
کیا اسرائیل انقلاب اسلامی کے خلاف نیا فتنہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے ؟
ایران کی دشمن کی سازشوں کے خلاف اسٹریٹیجی کیا ہے؟
ان عالمی سازشوں کے خلاف اس وقت امت اسلامی اور خصوصا پاکستان میں امت کا کیا رول ہونا چاہیئے ؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
امریکہ اور اسرائیل اپنی ماہیت میں شیطانی کردار ہیں
امریکہ و اسرائیل مادیت پرست ہونے کی بنا پہ عوامی وسائل پہ قبضے کے جارحانہ طریقے اپناتے ہیں
دوسری جنگ عظیم کے بعد کرہ ارض پہ مسلسل جنگیں اور جارحیت صرف عوامی وسائل کو ہڑپ کرنے کے حیلے ہیں
جنگی ماحول اس لئے برپا کیا جاتا ہے تاکہ عامتہ الناس کو محکوم رکھا جاسکے
امریکہ و اسرائیل کا نشانہ ہمیشہ  غریب اقوام ہوتی ہیں
لیکن ایران کے خلاف جنگ چھیڑ کے امریکہ و اسرائیل کو ہزیمت اٹھانی پڑی
اور  گزشتہ ڈیڑھ صدی میں یہ پہلی بار ہو ا کہ استعماری طاقتوں کو اسی شرمناک  شکست ہوئی ہے
دنیا بھر کی دیگر اقوام  کو بھی اپنی سالمیت اور قومی حمیت کی بقا کے لئے ایران جیسی دلیری دکھانی ہوگی
ساری دنیا جانتی کہ اسرائیل پری میپ کے ذریعے گریٹر اسرائیل کے جنگی اور جارحانہ عزائم آشکار کرچکا ہے
ایران میں مہنگائی کی وجہ سے حالیہ بے چینی سے بھی امریکہ و اسرائیل نے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کی کوشش کی
ایران میں اس وقت اقتصادی حوالے سے کافی مشکلات اور پریشانیاں ضرور ہیں
عوام نے مہنگائی کی بنا پہ  احتجاج ریکارڈ کروائے ہیں کئے ہیں
ایرانی حکومت نے عوامی نمائندوں اور تاجر تنظیموں سے مذاکرات    کے ذریعے مسائل حل کرنے کی سعی کی ہے
اس صورت حال سے ایران دمخالف قوتوں نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر منہ کی کھائی
ہر ملک میں عوامی مسائل ہوتے ہیں، اور دشمن اس کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے
ایران میں منافقین کے گروپ امریکہ و اسرائیل کی پشت پناہی پہ ہمیشہ سے فساد کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں
یہ قدرت کی فیاضی ہے کہ جن خطوں میں مقامات مقدسہ واقع ہیں یہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں
مشرق وسطی اور آس پاس کے خطے پورے کرہ ارض میں انتہائی اہمیت کے حامل علاقے ہیں
ان خطوں پہ حکومت کرنے والا  حقیقت میں مکمل کرہ ارض کا حاکم ہوتا ہے
ایران پہ مسلط کی جانے والی بارہ روز جنگ نے امریکہ اسرائیلی جنگی برتری کاپول کھول دیا
امریکہ ، یورپ اور اسرائیل کی مسلسل کوشش ہے کہ ایران میں اندرونی طور پہ کوئی نہ کوئی فتنہ برپا رہے
اس صورت حال میں حکومت اسلامی حکم الٰہی کی اتباع میں  دشمن کے خلاف دفاع کے لئے اپنی قوت کو بڑھا رہی ہے
حکومت اسلامی عوام کے ساتھ رابطے اور تعلق کی اہمیت کو جانتے ہوئے مربوط ہے
عوام کے ساتھ تعلق کو مربوط رکھنے کی سب سے بڑی مثال ہر صورت میں انتخابات کا انعقاد ہے
جمہوری اسلامی ایران میں مرکزی سے لیکر صوبائی اور مقامی سطح تک ہر مرحلے پہ انتخابات کبھی معطل نہیں ہوتے
بسیج (عوامی رضاکار فورس) بھی عوام اور حکومت کے درمیان ایک مضبوط اور باہمی اعتماد کا تعلق ہے
جمہوری اسلامی کی سب سے اہم اور مضبوط قوت قیادت ہیں رہبر معظم کی شخصیت
رہبر معظم ایک روحانی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ انقلاب کے لئے حوصلہ مندی و زعامت کا مرکز ہیں
رہبر معظم صرف ایران کے عوام کے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے قائدانہ پہلو رکھتے  ہیں
پوٹن جیسا حکمران بھی رہبر معظم کی شخصیت سے مرعوب اور ان کا قائل ہوتا ہے
انقلاب اسلامی اور حکومت اسلامی کا دینی پرتو کے ساتھ عالمی سیاست کرنا بھی اس کی بہت بڑی قوت ہے
دشمن خود تو ایک یونین اور متحدہ شکل میں رہتے ہیں ، مگر امت مسلمہ کو ملکوں، فرقوں ، قوموں کی شکل میں تقسیم رکھتا ہے
امت مسلمہ اگر اپنی وحدت  اور اتحاد کو قائم رکھے تو اس کی قوت یہی ہے
رہبر معظم نے ایک بار اپنے خطاب میں افغانستان سے یمن تک ایک مشترکہ دفاعی خط بنانے کی ضرورت  پہ  بات کی تھی
امت مسلمہ اور خصوصا مکتب اہل بیت ع کو اپنی سیاست دین کے تابع رکھنے کی ضرورت ہے
انتخابی سیاست ہماری کل سیاست کا ایک جزو تو ہوسکتی ہے مگر کامل سیاست نہیں ہے
شہید عارف حسین  الحسینی کے مطابق ہماری سیاسی جدو جہد دین کے تابع ہونی چاہیئے
ہماری سیاسی جدوجہد میں انقلابی و آفاقی رنگ نمایاں اور مرتکز ہونا چاہئے
سول سوسائٹی کی رائے عامہ  کو قائل  رکھنے کی ضرورت ہے
 
 
 
 
 
 
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکہ و اسرائیل انقلاب اسلامی ایران میں کے ساتھ کے خلاف کرنے کی کی کوشش کے لئے

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم