امریکہ نے افغان جنگ میں 763 ارب ڈالر ڈبو دیے: افغانستان پر ہوئے خرچے کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک:امریکی انسپیکٹر جنرل نے افغانستان میں 2001 سے 2021 تک جاری جنگ اور تعمیرِ نو سے متعلق حتمی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ کی طویل عسکری اور مالی مداخلت کے باوجود افغان حکومت کو دوحہ مذاکرات میں نظرانداز کیا گیا، جس کے نتیجے میں ریاستی ڈھانچہ مزید کمزور ہوا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 2002 سے 2021 کے دوران افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے 144.
چین کا امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ
امریکی انسپیکٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں جنگی کارروائیوں پر 763 ارب ڈالر خرچ کیے گئے، جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز کے لیے 90 ارب ڈالر مختص کیے گئے۔ اس کے باوجود غیر ملکی افواج پر انحصار ختم نہ ہو سکا اور امریکی انخلا کے بعد افغان فورسز تیزی سے بکھر گئیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی اداروں میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین موجود رہے اور فورسز کے لیے مختص ایندھن بڑے پیمانے پر چوری ہوتا رہا۔ افغان فورسز کو گاڑیاں، ہزاروں عسکری آلات اور 162 طیارے فراہم کیے گئے، تاہم امریکی انخلا کے بعد یہ تمام سازوسامان افغانستان میں ہی چھوڑ دیا گیا۔
سرد موسم میں کونسی غذائیں جسم کو گرم اور قوت مدافعت بڑھاتی ہیں؟
امریکی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے افغانستان کے لیے 12.16 ارب ڈالر کے وعدے کیے، مگر انسدادِ منشیات پروگرام پر 7.3 ارب ڈالر خرچ ہونے کے باوجود کوئی مؤثر نتائج سامنے نہ آئے، جبکہ اسٹیبلائزیشن پروگرامز پر 4.7 ارب ڈالر خرچ ہونے کے بعد بھی صورتحال میں بہتری نہ آ سکی۔
افغان جنگ کے دوران 2450 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور 20 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوئے۔ امریکی انخلا کے بعد افغان مہاجرین کو امریکا منتقل کرنے کے لیے 14.2 ارب ڈالر مختص کیے گئے۔
ایشیز سیریز :سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سقوطِ کابل کے بعد امریکہ نے چار سال میں طالبان حکومت کو 3.83 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی، جس میں صرف مارچ 2025 کی ایک سہ ماہی میں 120 ملین ڈالر شامل تھے۔ اس کے علاوہ عالمی عطیہ دہندگان نے امریکی انخلا کے بعد اقوام متحدہ کے تحت 8.1 ارب ڈالر فراہم کیے۔
افغان ری کنسٹرکشن ٹرسٹ فنڈ کے تحت 1.5 ارب ڈالر کے چھ منصوبے اب بھی فعال ہیں، جبکہ رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت امدادی رقوم پر ٹیکس اور لیویز وصول کرتی رہی۔
شدید دھند: 10 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امریکی انخلا کے بعد ارب ڈالر خرچ گیا ہے کہ کیے گئے کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :