جماعت اسلامی الزام تراشی اور جھوٹے دعوؤں سے سیاست چمکاتی ہے، ترجمان سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے گنہور خان اسران نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر کراچی کو تباہ کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد اور تاریخی حقائق کے منافی ہے، میئر کے انتخابات میں بڑی شکست کے بعد حافظ نعیم الرحمان صدمے سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہمیشہ الزام تراشی اور جھوٹے دعوؤں سے سیاست چمکانے کی عادی رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوامی فلاح اور ترقی کے کاموں میں جماعت اسلامی کا کوئی حصہ نہیں اور یہ لوگ صرف اعتراضات اور تنقید کا ہنر رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی پر کراچی کو تباہ کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد اور تاریخی حقائق کے منافی ہے، میئر کے انتخابات میں بڑی شکست کے بعد حافظ نعیم الرحمان صدمے سے دوچار ہیں۔
گنہور خان اسران نے کہا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل پر جماعت اسلامی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہیں، شہر اور دیہات میں پیپلز پارٹی نے بنیادی سہولیات کے متعدد منصوبے چلائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر کے بیانات میں دھونس اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں اور ان کے بیانات عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی نے کہا
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔