خاتون معمولی غلطی سے ڈھائی لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جانسن سٹی: امریکی ریاست الینوائے کے شہر جانسن سٹی میں رہائش پذیر خاتون کی ایک معمولی سی غلطی کروڑوں روپے کی خوش نصیبی میں بدل گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہولی نامی خاتون ویب سائٹ کے ذریعے صرف دو ڈالر کا فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔
ہولی نے غلطی سے 20 ڈالر مالیت کا میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر ٹکٹ خرید لیا، حیران کن طور پر یہی ٹکٹ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے جیک پاٹ کی جیت کا باعث بن گیا۔
ہولی نے بتایا کہ وہ فلم دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹ خریدنے کیلئے ویب سائٹ پر گئی تھیں اور غیر ارادی طور پر مہنگا ٹکٹ خرید لیا، بعد ازاں جب نتائج سامنے آئے تو وہ یقین نہیں کر پا رہی تھیں کہ اتنی بڑی رقم ان کے حصے میں آ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ بعض اوقات چھوٹی سی غلطی بھی غیر متوقع اور بڑی خوش قسمتی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف میڈیا بلکہ سماجی حلقوں میں بھی خاصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ ہولی کی کہانی لوگوں کیلئے یہ پیغام رکھتی ہے کہ زندگی میں قسمت کبھی بھی کسی عام سے لمحے میں بڑا موڑ لے سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔