data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب کے مقدس شہرمکہ المکرمہ میں مقیم معروف پاکستانی سماجی کارکن مصطفیٰ مکی نے کراچی سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے سماجی کارکن یونس امین کے اعزاز میں عشائیہ اہتمام کیا۔ جس میں مکہ مکرمہ کی سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفیٰ مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن، یونس امین جو نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں قابل فخر ہیں۔ مکہ مکرمہ ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے حاجی عثمان، سوشل میڈیا انفلوئنسر گل خان، عرب سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو شداد، سینئرصحافی جہانگیرخان، راجہ شعیب الطاف، عدیل نذیر اور مرزا مدثر اور دیگرسماجی شخصیات سے یونس امین کا تعارف کرایا اور ان کی شرکت پرشکریہ ادا کیا۔ یونس امین نے اپنے اعزاز میں دیے گئے اس عشائیہ پر مصطفیٰ مکی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں اس قدر محبت اور عزت ملنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ سماجی خدمات کا سلسلہ آئندہ بھی پوری لگن اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونس امین

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم