data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

جام شورو(نمائندہ جسارت):سندھ یونیورسٹی جامشورو میں افسران کی سینڈیکیٹ انتخابات کے سلسلے میں سندھ یونیورسٹی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید سجاد حسین شاہ افسران کی نمائندگی کے لیے امیدوار کے طور پر میدان میں آگئے۔ اِس سلسلے میں سید سجاد حسین شاہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے افسران سے ملاقاتیں کر کے انہیں اپنے انتخابی منشور سے آگاہ کیا۔س موقع پر سید سجاد حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ یونیورسٹی کے افسران کو متعدد انتظامی مالی اور سروس سے متعلق مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے ایک مضبوط بااختیار اور دیانتدار نمائندگی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے ہمیشہ افسران کے مسا ئل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو نے چار سال کے دوران کسی بھی افسر کی ترقی پروموشن نہیں کی، بلکہ صرف اساتذہ کے ایک مخصوص گروپ کے کہنے پر فیصلے کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی افسران بغیر ترقی کے ریٹائر ہو گئے۔ جبکہ اساتذہ کے مخصوص گروپ کے لوگوں کو کو ترقی دی گئی، اور متعدد افسران اساتذہ اور ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔سید سجاد حسین شاہ نے بتایا کہ 2018 میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے یونیورسٹی ایکٹ میں افسران کے لیے سینڈیکیٹ کی ایک نشست تمام جامعات کے لیے منظور کروائی گئی تھی،مگر بدقسمتی سے افسران کی سینڈیکیٹ نمائندگی کے عمل کو کچھ عنا صر نے رکاوٹ کا شکار بنا دیا، اور اَب سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر 6 جنوری 2026 کو سینڈیکیٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں وہ بھی اْمیدوار ہیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سید سجاد حسین شاہ سندھ یونیورسٹی افسران کی کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے