پاکستان حیدری کونسل کے تحت عظیم الشان جشن و جلوسِ مولودِ کعبہؑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ذات عدل، شجاعت، تقویٰ اور اتحادِ امت کی کامل مثال ہے اور آج کے پُرآشوب دور میں امام علیؑ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاکستان حیدری کونسل کے تحت کراچی میں صدر موبائل مارکیٹ تا خراسان امام بارگاہ عظیم الشان جشن و جلوسِ مولودِ کعبہؑ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ پاکستان حیدری کونسل (رجسٹرڈ) کراچی کی جانب سے یوم ولادت باسعادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر غفور چیمبر، صدر موبائل مارکیٹ میں عظیم الشان ’’جشن و جلوسِ مولودِ کعبہؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور اور عقیدت سے بھرپور تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ذات عدل، شجاعت، تقویٰ اور اتحادِ امت کی کامل مثال ہے اور آج کے پُرآشوب دور میں امام علیؑ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے اتحاد بین المسلمین کو امتِ مسلمہ کی قوت قرار دیا۔معروف سماجی رہنما سید علی حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت انسانیت، مساوات اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہے، اور یہی وہ اصول ہیں جو ایک فلاحی اور پرامن معاشرے کی بنیاد بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ مولانا غلام حسین عدیل نے کہا کہ مولودِ کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ آپؑ کی شخصیت صرف کسی ایک مسلک تک محدود نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علیؑ کا پیغام محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔
صدر کراچی الیکٹرک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہمیں دیانت، انصاف اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہے، اور معاشرے کے ہر طبقے کو چاہیئے کہ وہ اسوۂ علیؑ کو اپناتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرے۔ جشن کے دوران کاشف زیدی اور حسنین مہدی نے بارگاہِ مولائے کائناتؑ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، جس سے محفل پر روحانی کیفیت طاری ہوگئی۔ اس موقع پر علماء کرام، ذاکرین عظام اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والا جشن و جلوسِ مولودِ کعبہ اتحاد بین المسلمین کا روشن مظہر ہے، جو مختلف مکاتبِ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔ پاکستان حیدری کونسل کے اراکین نے معزز مہمانوں اور شرکاء کی شرکت پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے مرتبے اور وقار میں مزید اضافہ فرمائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت علی علیہ السلام علی علیہ السلام کی کہا کہ حضرت کا انعقاد نے کہا کہ امام علی
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔