data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)سندھ پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) جاوید عالم اوڈھو اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی تقرری پر کاروباری رہنماؤں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر، پاستا گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور آر جے گروپ کے ڈائریکٹر محمد تنویر پاستا نے جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ جاوید عالم اوڈھو کی بصیرت افروز قیادت میں سندھ پولیس عوامی خدمت، پیشہ ورانہ کارکردگی اور فرض شناسی کے نئے معیار قائم کرے گی۔ تنویر پاستا نے نئے آئی جی سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔تنویر پاستا نے مزید کہا کہ اس وقت کراچی کی کاروباری برادری کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور امید ہے کہ نئے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کاروباری برادری کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں گے تاکہ تاجروں کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ ہو سکے۔ تنویر پاستا نے آزاد خان کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد خان ایک تجربہ کار، دیانتدار اور پیشہ ور پولیس افسر ہیں اور توقع ہے کہ ان کی قیادت میں کراچی میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں بالخصوص تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔تنویر پاستا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاوید عالم اوڈھو اور آزاد خان کو ان اہم ذمے داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور ان کی قیادت میں سندھ خصوصاً کراچی کو ایک محفوظ، پر امن اور کاروبار دوست شہر بنانے میں نمایاں بہتری آئے۔

کامرس رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل ا ئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو تنویر پاستا نے قیادت میں کہا کہ ا

پڑھیں:

کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم

— فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔

عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔

کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔

اصل ملزمان کو بچانے کیلئے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو نامزد کیا گیا، وکیل

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...

جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق