سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی۔ حملہ آور نسل سے تعلق رکھنے والی یہ مچھلیاں عام طور پر گھروں کے ایکوریم کے لیے امپورٹ کی جاتی ہیں۔
اب تک 26 اقسام کی غیر ملکی مچھلیاں پاکستانی پانیوں میں پائی گئی ہیں۔ جو ناصرف مقامی مچھلیوں کو کھا رہی ہیں، بلکہ مقامی مچھلیوں کی خوراک اور ان کی جگہ پر قبضہ کر رہی ہیں۔
پاکستان میں دکھائی دی گئیں ان حملہ آور مچھلیوں میں لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والی ایمازون سیل فن کیٹ فش، پاکو اور سرخ پیٹ والی تلپیا مچھلیاں سرفہرست ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان غیر مقامی مچھلی سے مقامی ایکو سسٹم تباہ ہوجائے گا۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ مچھلیاں کس طرح دریاوں میں پہنچی؟
ماہرین کے مطابق پاکستان میں ان مچھلیوں کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ اسے ختم کرنا تقریباً ناممکن نظر آتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقامی مچھلیوں
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔