گاؤں کھنڈہ میں پستول سے مسلح نامعلوم شخص نے رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر کمراٹ دیر کے رہائش پذیر خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے باپ شادی شدہ بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ مقتول بیٹے کی بیوی تین بچوں سمیت شدید زخمی ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہوکرباپ بیٹے کو قتل جبکہ خاتون اور تین بچوں کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے گاؤں کھنڈہ میں پستول سے مسلح نامعلوم شخص نے رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر کمراٹ دیر کے رہائش پذیر خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے باپ شادی شدہ بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ مقتول بیٹے کی بیوی تین بچوں سمیت شدید زخمی ہو گئی۔ بیوہ عبدالرحمٰن سکنہ تحصیل دیر حال کھنڈہ نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے 34 سالہ شوہر عبدالرحمن، ان کے والد 61 سالہ جمعہ فقیر اور اپنے بچوں 11 ماہ کے شیر خوار سدیس، 9 سالہ بیٹے ذیشان اور 4 سالہ بچی سمیرا کے ہمراہ گھر واقع اراہٹ زرخان کھنڈہ منانے ونڈ میں موجود تھی۔

درخواست گزار کے مطابق اس دوران پستول سے مسلح نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر کمرے کا دروازہ کھول کر ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا شوہر عبدالرحمٰن اور ان کا والد جمعہ فقیر موقع پر جاں بحق جبکہ وہ اپنے تینوں بچوں سمیت شدید زخمی ہوئی۔ خاتون نے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی یا کوئی تنازع نہیں ہے، پولیس نے اس اندھے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گھر میں داخل ہو نامعلوم شخص نے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل