شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لاکر قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لاکر قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے میں مقتولہ کا والد اور دو چاچا کو بھی گرفتار کر لیا۔
قبل ازیں مقدمہ ہٰذا میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے انکشاف پر مزید 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیںراولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا
راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لاکر قتل کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار
دونوں چاچاؤں نے مقتولہ کے خاوند کے ساتھ ملکر قتل کی منصوبہ بندی کی اور منصوبہ بندی کے تحت ہی مقتولہ کو پاکستان لایا گیا، مقتولہ کے والد اور دونوں چاچاؤں کی ایماء پر مقتولہ کا قتل کیا گیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار طلحٰہ ولی کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان قتل کرنے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔