کراچی: دکانوں کے تالے توڑ کر رقم چرانے والا گروہ گرفتار، چوری شدہ رقم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران ایک خطرناک گروہ گرفتار کر لیا گیا، جو متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی رقم چوری کرتا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ یہ کارروائی شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر کی گئی اور چوبیس گھنٹوں کے اندر تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے گزشتہ رات علاقے کی ایک کنفیکشنری کی دکان میں واردات کی، جہاں سے تقریباً 4 لاکھ 67 ہزار روپے کی نقدی رقم چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا اور علاقے میں ناکہ بندیوں اور سیکیورٹی کی مضبوط حکمت عملی کے تحت چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت نعمان، عرفان، شادو اور حضرت شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ شیر شاہ میں درج مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ وارداتوں کے راز بھی سامنے آ سکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد شہریوں میں اعتماد قائم رکھنا اور شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کا سد باب کرنا ہے، شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی مشکوک سرگرمی یا افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں تاکہ جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔