Express News:
2026-07-24@05:25:55 GMT

لاہور؛ انسانی گردے فروخت کرنے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

لاہور:

رائیونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی گردے فروخت کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی محمد ذکاء کے مطابق گرفتار ملزم معصوم شہریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ورغلاتا تھا، ملزم شہریوں کو اسلام آباد میں بنائے ہوئے کلینک میں لے جاتا تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم چند روز حبس بے جا میں رکھتے اور ڈیل ہونے کے بعد گردہ نکال لیتے تھے، ملزم نے متاثرہ شہری کو 3 لاکھ رقم کا لالچ دے کر 1 گردہ نکلا لیا۔

ایس ایچ او کے مطابق فوٹیج میں متاثرہ شخص نادر علی کو دیکھا جا سکتا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی محمد ذکاء و ٹیم کو شاباش دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا