کراچی:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ جہاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے پہنچی تھی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ اور راستوں میں کارکنوں کی جانب سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب کہ ایک مقام پر کارکن آپس میں لڑ پڑے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

سینئر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی آمد پر استقبال کیا۔ انہوں نے مہمان کو سندھ کابینہ کی جانب سے خوش آمدید کہا اور انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

بعد ازاں سہیل آفریدی ایئرپورٹ سے باہر آئے، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سہیل آفریدی ایئرپورٹ سے ریلی کی شکل میں انصاف ہاؤس جائیں گے، جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس اور پھر باغ جناح کا دورہ کریں گے۔

قبل ازیں سہیل آفریدی دورہ سندھ کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں روانگی سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بانی چیئرمین کا پیغام لے کر سندھ جا رہے ہیں ، ان کا یہ دورہ 3 روزہ ہوگا، جس کے دوران وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سب کو بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ 11 جنوری بروز اتوار شام 4 بجے مزار قائد پر جلسہ منعقد ہوگا، جس کی بھرپور تیاری کی جائے ۔ یہ کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔

بعد ازاں سہیل آفریدی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین، خیبرپختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی سندھ کے دورے کے دوران پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں کراچی میں وکلا، تاجر تنظیموں، وزیراعلیٰ سندھ اور میڈیا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے حوالے سے بتایا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر سندھ کا یہ دورہ اسٹریٹ موومنٹ میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آج انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد پریس کلب کا دورہ کریں گے، جب کہ پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔ اسی طرح 11 جنوری کو مزار قائد پر بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ آج ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ جیل اسیران سے بھی ملاقات کریں گے۔

معاون خصوصی کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بروز ہفتہ ریلی کی صورت میں حیدرآباد جائیں گے، جہاں حیدرآباد بار اور پریس کلب میں خطاب کریں گے۔ ہفتہ کے روز آئی ایس ایف کنونشن میں شرکت کے علاوہ سندھ کابینہ اور دیگر معززین سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی، جب کہ وزیراعلیٰ حیدرآباد اور کوٹری میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اتوار کے روز آئی ایل ایف، سینئر وکلا اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ کیماڑی اور ضلع غربی میں اسٹریٹ موومنٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دیں گے، جب کہ ایم ڈبلیو ایم قیادت اور ضلع مشرقی میں میڈیا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ سہیل ا فریدی کہ وزیراعلی کریں گے کے روز

پڑھیں:

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ

سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں  نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔

 یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،  عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں،  وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم