کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے پہنچی تھی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ اور راستوں میں کارکنوں کی جانب سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جبکہ ایک مقام پر کارکن آپس میں لڑ پڑے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ سینئر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کراچی آمد پر استقبال کیا۔ انہوں نے مہمان کو سندھ کابینہ کی جانب سے خوش آمدید کہا اور انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام رہی اور ائیرپورٹ سگنل کے باہر کھڑے کارکنوں نے بھی ائیرپورٹ جانے کی کوشش کی۔ سہیل آفریدی نے کراچی آنے سے قبل ایک پیغام میں کہا کہ تین روزہ دورے پر سندھ جا رہا ہوں، اتوار کے روز مزار قائد پر جلسہ ہوگا جہاں ہم کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔ سندھ کے عوام بھرپور تیاری کریں اور سٹریٹ موومنٹ میں ساتھ دیں۔ وفاق ہمارے حصے کے پیسے نہیں دیتا ورنہ ہم دوسرے صوبوں سے زیادہ ترقی کریں۔  بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچاؤں گا۔ دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جمہوری اقدار پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صوبے میں فری موومنٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعلی  کے پی  کو دورہ سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی ہوگی۔ اپنے  ایک بیان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپی کے کو مکمل سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ذمہ داری سونپی ہے، ہم اقتدار کے لیے نہیں بلکہ حقیقی آزادی، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور تاخیر سے آمد پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کے بھرپور استقبال اور رش کے باعث کراچی پہنچنے میں چھ گھنٹے لگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جس محبت سے خوش آمدید کہا اس پر شکرگزار ہوں۔ ٹی وی کو انٹرویو میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا سندھ میں خیر مقدم  کیا ہے، وہ ایک آئینی عہدہ رکھتے ہیںے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو سندھ میں مکمل سکیورٹی دی گئی۔ سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں برف نہیں پگھل رہی۔ پی ٹی آئی اور ہمارے نظریاتی اختلاف برقرار ہیں۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سندھ میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا استقبال پیپلز پارٹی کا اپنا استحقاق ہے۔ ہم کیا سہیل آفریدی کیلئے مٹھائیوں کے تھال لیکر جاتے؟۔ پورا ملک بند کرنے کی باتیں جمہوری سوچ نہیں۔ احتجاج کے نام پر انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سہیل آفریدی کی کراچی آمد کے موقع پر جیب کتروں کی چاندی ہو گئی جہاں درجن سے زائد افراد موبائل، قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی خیبر پی کے کہا ہے کہ کراچی ا کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن