عراق کا جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
عراق کا جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز
بغداد (آئی پی ایس )سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دور عراق کے دوران کمانڈر عراقی فضائیہ، لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافے، ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون اور دونوں فضائی افواج کے مابین عملی ہم آہنگی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر سربراہ پاک فضائیہ کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا، جہاں عراقی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور عراق کے مابین گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں دونوں برادر ممالک اور انکی مسلح افواج کے درمیان دیرپا تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے تربیت اور مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کے شعبوں میں عراقی فضائیہ کی مکمل معاونت کے لیے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔دونوں کمانڈرز نے باہمی آپریشنل ہم آہنگی اور مستحکم عملی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا کمانڈر عراقی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے خطے کی ایک جدید اور ٹیکنالوجی سے لیس فضائیہ کی صورت میں اس کے کامیاب ارتقا کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے عالمی معیار کے تربیتی نظام کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے عراقی فضائیہ کے لیے جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ تربیتی ماڈل کی تشکیل میں پاک فضائیہ کی معاونت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
عراقی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کے ایکسچینج پوسٹنگ پروگرام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور اس امر پر زور دیا کہ عراقی پائلٹس، پی اے ایف کے حربی تجربہ رکھنے والے پیشہ ور پائلٹس سے براہِ راست سیکھنے کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جن کا عملی تجربہ عالمی سطح پر مثالی سمجھا جاتا ہے۔کمانڈرعراقی فضائیہ نے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری، سپر مشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت اور جامع دیکھ بھال و لائف سائیکل سپورٹ میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
جنگ کے بدلتے ہوئے رجحانات میں ملٹی ڈومین آپریشنز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے منظم مشترکہ تربیت اور بہتر عملی ہم آہنگی کے ذریعے پاک فضائیہ کے وسیع آپریشنل تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عراقی ایئر چیف نے خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا اور باہمی تزویراتی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فضائیہ کا یہ دور عراق دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، پیشہ ورانہ تعاون کو بڑھانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین دیرپا روابط کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں، فرانس، برطانیہ اور جرمنی ایرانی سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ، مولانا حافظ سلطان محمد شہید طالبان رجیم کیلئے 2025 عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال رہا: افغان مبصر پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا: رانا مشہود کا دعویٰ ترکیہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے میں شمولیت کی کوششیں تیز کردیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سربراہ پاک فضائیہ پاک فضائیہ کے عراقی فضائیہ گہری دلچسپی فضائیہ کی طیاروں کی فضائیہ نے کا اظہار افواج کے کے مابین کے لیے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔