تاریخی بلندی، ترسیلاتِ زر کا ایک اور ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
(احمد منصور )پاکستان کی ترسیلات زر میں تاریخی بلندی، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیش رفت ،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا ۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر حکومت پر بھر پور اعتماد کی عکاس ہے،اوورسیز پاکستانیو ں کے بھر پور اعتماد اور ریکارڈ ترسیلات زر پر مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زردسمبر 2025 میں 3.
رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟
مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ دسمبر 2025 میں ترسیلاتِ زر دسمبر 2024 کے 3.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد زیادہ رہیں، دسمبر 2025 میں ترسیلاتِ زرنومبر 2025 کے 3.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ، ریکارڈترسیلات زر کی وجہ سے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی ترسیلات 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026
مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں ، مالی سال 2026 میں مجموعی ترسیلاتِ زر 41ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کی توقع ہے،سعودی عرب سے پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ 813 ملین ڈالرز کی ترسیلات ہوئیں،دسمبر 2025 میں متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات 726 ملین ڈالر رہیں
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس ۔ہفتہ10 جنوری، 2026
اوورسیز پاکستانیوں نے برطانیہ سے 560ملین ڈالرز اور امریکا سے 302ملین ڈالرز پاکستان بھیجیے ، مجموعی طور پر دسمبر 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔
بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں مضبوط شمولیت طویل المدتی استحکام، پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی ترسیلات زر ارب ڈالر
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔